پاکستان کی 15 سال بعد اسکوائش میں واپسی،حمزہ خان ورلڈ جونیئر چمپین بن گیا
فوٹو: سوشل میڈیا
میلرن: پاکستان کی 15 سال بعد اسکوائش میں واپسی،حمزہ خان ورلڈ جونیئر چمپین بن گیا، یہ انھوں نے آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اپنے اور ملک کےلئے جیت کرکے اعزاز حاصل کیا۔
اسکوائش کے جونیئرکھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی۔
فائنل میں حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
حمزہ خان سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا،اس سے پہلےسیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دیتھی ۔
حمزہ خان نے سیمی فائنل میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔
تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئےحمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا
Comments are closed.