تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں کا حملہ، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، 8 افراد زخمی
فوٹو: آج نیوز فائل
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں کا حملہ، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، 8 افراد زخمی ہیں، دہشتگردوں نے کمپاؤنڈ گیٹ پر حملہ کیا۔
خود کش حملے میں ابتدائی طور پر حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا، لیکن بعد میں دیگر تین زخمی پولیس اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔
امدادی کارروائیوں میں مصروف ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بہادر شیر اور طیب شامل ہیں،ذرائع کے مطابق کمپاؤنڈ کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ ہوئی اور پھر دھماکا ہوا۔
کمپاؤنڈ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا دفتر ہے،آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ کمپاؤنڈ پر دو دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے اور ایک نے عقب سے داخلے کی کوشش کی۔
اس دوران اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا اور جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔
آئی جی پولیس کاکہنا ہےکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق باڑہ بازار تحصیل کمپاونڈ پر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ موقع پر ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریکسیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔
دھماکے سے گرنے والی عمارت کی چھت تلے ایک شخص دب گیا، ریسکیو 1122 کی ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کی چار واقعات ہوئے ہیں جن میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک حملہ حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہوا جہاں9 اہلکار زخمی ہوئے،ایس ایم جی ریگی میں دوسرا حملہ ہوا ، گزشتہ رات مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوا تھا۔
Comments are closed.