آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹس علیحدگی پسند افراد کیلئے ایک دن معاون بن جائیں گے ،تحقیق

45 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیاگیا ہے کہ تنہائی دور کرنے کیلئے بنائے گئے مخصوص آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹس علیحدگی پسند افراد کیلئے ایک دن معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارنیل، ڈیوک یونیورسٹی اور نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آکلینڈ کے سائنسدانوں نے سائنس روبوٹکس نامی جریدے میں اپنے نتائج شائع کیے ہیں۔ محققین نے پایا کہ 1990 کے بعد سے ایسے امریکیوں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے جن کا کوئیقریبی دوست نہیں۔

ڈیوک یونیورسٹی میں نفسیاتی اور جیریاٹرکس کے پروفیسر مرلی دوریسوامی نے بتایا کہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ تنہائی کا احساس دور کرنے کیلئے ایک حقیقی دوست بہترین حل ہے۔

لیکن جب تک معاشرہ سماجی روابط اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو ترجیح نہیں دیتا، روبوٹ ان لاکھوں تنہا افراد کے لیے ایک حل ہیں جن کے پاس کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

سائنسدانوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ زیادہ سے زیادہ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ روبوٹ تناوٴ اور تنہائی کو کم کرسکتے ہیں اور بوڑھے لوگوں کو گھر پر رہتے ہوئے صحت مند اور فعال رہنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.