عمران خان کو جناح ہاوس مقدمہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج طلب کرلیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد:چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جناح ہاوس مقدمہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج طلب کرلیا، 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورپرحملے کے معاملے میں تحقیقات کی جائے گی.
عمران خان کو چند روز قبل مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا جے آئی ٹی نے 9 مئی کو ان کی گرفتاری والے روز لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاو گھیراؤ کے معاملے میں طلب کیا ہے۔
جے آئی ٹی کی طرف سے عمران خان کو سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو نے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
Comments are closed.