دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: دنیا بھر میںآ ج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے ۔13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز نے اذان دینے پر اندھا دھند فائرنگ سے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

سانحے کی یاد میں کشمیری ہر سال 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں۔مودی سرکار نے 2019 میں 13 جولائی کی سرکاری تعطیل کو ختم کر کے ظالمانہ ہندوتوا تاریخ کو بدلنے کی کوشش کی تھی۔

مظاہرین عبد القدیر خان کے خلاف نا جائز ریاستی مقدمے کی سماعت کے موقع پر اکٹھے ہوئے تھے ظہر کے وقت مظاہرین کے اذان دینے پر پولیس نے گولی مار کر موٴذن کو شہید کر دیاپہلے موٴذن کی شہادت پر دوسرے موٴذن نے جگہ لے لی، اسے بھی گولی مار دی گئی۔

مظاہرین کو اذان سے روکنے میں ناکامی پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں 22 مسلمان شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

خواجہ بہاوٴ الدین نقشبندی کے مزار کے ساتھ ملحقہ قبرستان میں شہداء کو دفنانے کے بعد سے یہ مزار شہدا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Comments are closed.