سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور
امریکہ یورپی یونین کی مخالفت
فوٹو: فائل
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور،امریکہ یورپی یونین کی مخالفت ،12 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی۔
قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا جب کہ ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنا نے پر بھی زور دیا۔
قرارداد پر7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، امریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی۔
واضح رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا۔
Comments are closed.