تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا، یہ درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور استحکام پارٹی کا حصہ بننے والے عون چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

عون چوہدری کی درخواست پر یہ اعتراض رجسٹرارسپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کیاہے۔

اعتراض میں کہا گیا کہ مدعی نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور یہ واضح نہیں کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا کہ درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا اور یہ نشان دہی بھی نہیں کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی درخواست پر یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ تحریک استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے۔

Comments are closed.