انڈیا میں ورلڈ کپ،پاکستان شرکت کرے یانہیں؟ حتمی فیصلہ کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انڈیا میں ورلڈ کپ،پاکستان شرکت کرے یانہیں؟ حتمی فیصلہ کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی، وزیراعظم شہباز شریف کی بنائی گئی ہائی پروفائل کمیٹی آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ بھی کرے گی اور اگر تحفظات ہیں تو اس پر بھی نقطہ نظر سامنے لائے گی۔
کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جبکہ دیگر ارکان وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی سفارشات منظوری کیلئے وزراعظم کو بھجوائی جائے گی بعدازاں قومی ٹیم شرکت کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔
خیال رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اْترے گی۔
ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.