جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کیوں کی؟

50 / 100

فائل:فوٹو
لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک معروف سیاست دان جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کیوں کی؟ ہے اس کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ۔لاہور پولیس کاکہناہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2021 کی ٹرافی اپنے نام کرنیوالی ملتان سلطانز ٹیم کے اونز عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں، وہ غیر شادی شدہ تھے، انکے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی جبکہ انکی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

۔

جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

عالمگیر ترین کے قریبی دوستوں کا اس حوالے سے کہناہے کہ وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی عمر 63 سال تھی اور ان کی منگنی ہوئی تھی اور دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

کل رات عالمگیر ترین اپنے بیڈ روم میں سونے گئے لیکن جب ملازم نے صبح دس بجے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ باہر نہ آئے، ملازم نے کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو عالمگیرترین کو خون میں لت پت پایا، ملازم نے فوری طور پر جہانگیر ترین کو اطلاع دی۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری، جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، عالمگیر خان ترین نے جنوبی پنجاب میں ایک سرکردہ بزنس مین کے طور پر اپنا نام بنایا۔

وہ شمیم اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، جو جنوبی پنجاب کے لیے پیپسی کولا کی آفیشل بوٹلر اور فرنچائز ہے،عالمگیر ترین ملک کا سب سے بڑے پانی صاف کرنے کا پلانٹ بھی چلارہے تھے۔

عالمگیر ترین خان نے برکلے کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے بیچلر کیا اور بعد میں معروف ییل یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

Comments are closed.