شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خود کش حملے میں 3سکیورٹی اہلکار شہید
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خود کش حملے میں 3سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جس کے نتیجے میں میانوالی کے رہائشی 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان ،ڈی آئی خان کے 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شہید ہوگئے.
دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے،خودکش حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کی جانب سے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.