ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

53 / 100

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق29 اور 30 جون کی درمیانی شب ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

اس کے نتیجہ میں3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں مزید تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمہ کےلئے کارروائی کی جارہی ہے ،علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Comments are closed.