چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، گن مین کا بھی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

51 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، گن مین کا بھی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کوایف آئی اےنے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کرنےکے لیےگرفتار کیا ہے، انہیں منی لانڈرنگ کےکیس میں گرفتار کیا گیا ہے.

اس سے قبل ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کیا ۔جس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہے۔ محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کی تیسری بیوی سائرہ انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروری 2023 میں پولیس نے محمد زمان کو پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب ہاوٴس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.