انٹیل کارپوریشن اسرائیل میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
فائل:فوٹو
یروشلم : امریکی چپ ساز کمپنی انٹیل کارپوریشن اسرائیل میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدے کے تحت انٹیل موجودہ 5 فیصد سے زیادہ 7.5 فیصد ٹیکس ادا کرے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ انٹیل کی جانب سے کریات گٹ میں25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تیار کی جانے والی فیکٹری کم از کم 2035 تک کام کرے گی اور ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرے گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت انٹیل موجودہ 5 فیصد سے زیادہ 7.5 فیصد ٹیکس ادا کرے گی۔
اپنی کابینہ کے سامنے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسے اسرائیلی معیشت کے لیے ایک زبردست کامیابی قرار دیا۔
ایک بیان میں انٹیل نے کہا کہ اس کے اسرائیل میں آپریشنز نے کمپنی کی عالمی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انٹیل نے مزید کہا کہ اسرائیل میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کا ہمارا ارادہ مستقبل کی مینوفیکچرنگ ضروریات کو پورا کرنے کے ہمارے عزم سے کارفرما ہے اور ہم اسرائیلی حکومت کی مسلسل حمایت کی تعریف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹیل کی جانب سے کی جانیوالی سرمایہ کاری اسرائیل میں کسی بین الاقوامی کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
Comments are closed.