روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے، وزیراعظم

51 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے
روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا معاہدہ ہوا ہے،41ہزارٹن خام تیل لیکرپہلا جہاز لنگرانداز ہوچکاہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پرخطاب میں کہنا تھا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈہ آج بے نقاب ہو گیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا،
9مئی کےواقعے نے پورے ملک کے عوام کو رنجیدہ کردیا، وطن سے محبت کرنے والا شہری 9مئی جیسے واقعات کا سوچ بھی نہیں سکتا.

کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید کے نام سے منسوب کرنا قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے، شہداء اپنے بچوں کویتیم کرگئےلیکن لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

روسی تیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ ٹن خام تیل کا معاہدہ ہوا ہے،41ہزارٹن خام تیل لیکرپہلا جہاز لنگرانداز ہوچکاہے، روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔

شہبازشریف نے کہا حکومت نےعام آدمی کوبجٹ میں ریلیف دیاہے،سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام ممکن نہیں، سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا.

Comments are closed.