شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر

51 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید ہوگئے ،میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آرسے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ 9  اور 10 جون کی درمیانی شب ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکا پتہ لگایا۔

سکیورٹی فورسز کے شہدا میں صوبیدار  اصغرعلی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں، صوبیدار اصغرعلی شہید کی عمر 40 سال اور اس کا  تعلق لکی مروت سے تھا۔

 سپاہی نسیم خان شہیدکی عمر 26 سال  اور اس کا تعلق بھی لکی مروت سے تھا، سپاہی محمد زمان شہید کی عمر 22 سال اور اس کا  تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

پاک فوج کے شہید  جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات وبہادری سے مقابلہ کیا، علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا ۔

پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.