نجم سیٹھی یا ذکا اشرف،چیئرمین پی سی بی کےلئے پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: نجم سیٹھی یا ذکا اشرف،چیئرمین پی سی بی کےلئے پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے،وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی کے بعد میچ پڑ گیا۔

پیپلز پارٹی اپنے غیر اعلامیہ امیدوار ذکا اشرف کے نام پر ڈٹ گئی تو تو نجم سیٹھی کے خواب چنکا چور ہو جائیں گے اور رمیض راجہ کی طرح انھیں بھی کرسی چھوڑنی پڑے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں حامد میر نے اس مقابلے کی منظر کشی کی اور بتایا کہپیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا تعلق کھیلوں کی وزارت سے ہے تو پی سی بی کا سربراہ بھی ہمارا  آدمی ہونا چاہیے نہ کہ نجم سیٹھی کو، پیپلز پارٹی نجم سیٹھی کی جگہ ذکا اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نواز شریف چاہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو نہ چھیڑا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پروگرام میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے دونوں جماعتوں میں اختلافات کے تاثر کو مستردکیا۔

خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ یہ اندرونی معاملات ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔

وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشن مکمل کرنےکی ہدایت بھی کی،دوسری طرف’جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا بھی واضح موقف سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اتحادی حکومت قائم ہوئی تھی تو قائدین کے درمیان طے ہوا تھا کہ جس پارٹی کو جو وزارت ملے گی اس سے متعلقہ اداروں میں وہ اپنے لوگ نامزد کریں گے، چونکہ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے تو چیئرمین پی سی بی بھی پیپلز پارٹی کا نامزد کردہ ہوگا۔

احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے امیدوار  ہیں، نجم سیٹھی سے ہمارا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ان کی ذمہ داری پی سی بی کے الیکشن کروانا تھی، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا کہ الیکشن کروانے کا ذمہ دار ہی خود الیکشن میں حصہ لے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر احسان مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے ملاقات بھی کی تھی اور اس حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔

Comments are closed.