عثمان بزدار نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔

Comments are closed.