نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن عہدے پر بحالی کے لیے درخواست دائر

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن عہدے پر بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے نواز شریف کو پارٹی صدرات پر بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017ء میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا۔ 2018ء میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدرات پر بحال کرنے کا حکم دے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کو بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی عہدے پر بحال کرنے سے متعلق وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عمران خان،شیخ رشید الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان،شیخ رشید نے نواز شریف کو سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔2018ء میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

Comments are closed.