گوادرایئر پورٹ پر اب رات کو بھی جہاز لینڈ کرسکتے ہیں، پارکنگ کی ممانعت

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

گوادر: گوادرایئر پورٹ پر اب رات کو بھی جہاز لینڈ کرسکتے ہیں، پارکنگ کی ممانعت ہوگی، لینڈنگ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق سامنے آگئی ہے۔

سی اے اے کی طرف سے بتایاگیاہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

ستمبر 2023 تک کے لیے تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سی اے اے نے ہدایات نامہ جاری کر دیا جس میں طیاروں کو رات کے وقت پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عسکری اور حکومت بلوچستان کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی جبکہ ان پروازوں سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ نائٹ لینڈنگ پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب بھی صرف ملکی پرروازوں کو صرف لینڈنگ کی اجازت ملی ہے رات کو پارکنگ کی نہیں ہے۔

Comments are closed.