عمران خان، بشری بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان نو فلائی لسٹ میں شامل

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان، بشری بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی سمیت سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، یاسمین راشد، اسلم اقبال کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی متعلقہ حکام کو لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک نہ جانے دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان افراد کو کسی صورت بیرون ملک نہ جانے دیا جائے.

تمام ارکان کے نام ملک تمام ہوائی اڈوں اور ایگزٹ پوائٹس پر فراہم کردیئے گئے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کو کسی صورت باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے.

Comments are closed.