بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے موقف سے مکر گیا
فوٹو: فائل
لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے موقف سے مکر گیا، پی سی بی کی طرف پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید آگئی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا گیاہے کہ بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کےلیے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہےکہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیاجائے، اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل پرکھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کےمستقبل کےلائحہ عمل کی تیارکےلیے ممبران کےساتھ بات چیت کریں گے۔
میڈ یا میں ہی اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی۔
یہ رپورٹس چلی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔
Comments are closed.