عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں  کمی، پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم کردی گئی

48 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں  کمی، پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم کردی گئی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کمی کا اعلان کیا کہ آج (پیر اور منگل کی درمیانی شب) رات 12 بجے سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ آج سے پیٹرول 282 روپے کے بجائے 270 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جو اب 288 روپے سے کم ہوکر 258 روپے میں دستیاب ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل پر 12 روپے کی کمی کی ہے، جس کی نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پر 12 روپے کمی کی جارہی ہے، جو 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے پر فروخت کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی، وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے وہ اب کرایوں میں کمی کریں۔

About The Author

Comments are closed.