پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا،پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری مقتدر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری شکیل الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا۔
سیکرٹری خزانہ حفظہ بخاری کو سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا. پاکستان بار کونسل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی.
سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے. ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے. ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا.
دوسری طرف سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کونسل بار کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
جن ارکان کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کی گئی ان میں حسن رضا پاشا ،امجد شاہ ریاضت علی سحر،طارق آفریدی ،مسعود چشتی ،احسن بھون اور قلب حسن شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بارکی قیادت کا کہنا ہے پاکستان بار کونسل کے ممبران کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اور کرنے کی غیر قانونی کوشش کی گئی۔
پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا ممبر شپ معطل کرتے ہوے حتمی منظوری معاملہ جنرل باڈی کو بھجوادیا گیا.
Comments are closed.