فارن ایجنٹ تمہارے پاوٴں پہ دباوٴ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباوٴ ہے،مریم اورنگزیب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ ، فارن ایجنٹ تمہارے پاوٴں پہ دباوٴ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباوٴ ہے وہیل چئیر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مکافاتِ عمل کیا ہوتا ہے آج قوم کو نظر آ رہا ہے دوسروں کی بیماری کو مزاق اْڑانے والا آج پلستر ، ڈبے سے ویل چئیر پہ عدالت نہ جانے کا بہانہ بنا رہا ہے۔کلثوم نواز شریف کی بیماری اور پھر موت کا مزاق اْڑانے والا آج ویل چئیر پہ جھوٹ بول رہا ہے نواز شریف کی بیماری اور شہباز شریف کی قمر درد کا آج تک مذاق اْڑانے والا آج ویل چئیر پہ ۔عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتاہے ، گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ ، فارن ایجنٹ تمہارے پاوٴں پہ دباوٴ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباوٴ ہے عدالت بلائے تو گولی ، پلستر ، معذوری ، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چئیر۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا ، چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا ۔شہدا، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا، مرچیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔

Comments are closed.