بشریٰ بی بی کا عمران خان سے نکاح فراڈ پر مبنی تھا انتظام میں نے کیا، عون چوہدری
فائل:فوٹو
اسلا م آباد: چیئرمین تحریک انصف عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری نے بشریٰ بی بی سے نکا ح وعدت کی درخواست پر عدالت میں بیان قلمبند کرا دیاہے ۔
بیان میں کہا گیاہے کہ بشریٰ بی بی کا عمران خان سے نکاح فراڈ پر مبنی تھا انتظام میں نے کیا، عون چوہدری کا کہنا تھا میں نکاح کا گواہ تھا۔۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عون چوہدری کے ریکارڈ کئے گئے بیان میں کہا گیا،
میرا نام محمد عون ثقلین ہے، عمر 44 سال ہے،میں اس وقت وزیراعظم کا مشیر تھا۔
عمران خان کی ریحام خان سے 2015 میں طلاق ہوئی،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہاکہ ریحام خان کو طلاق دےدو،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دےدو۔
عون چوہدری نے بتایا کہ میں عمران خان کا ذاتی اسسٹنٹ، سیاسی سیکرٹری اور نہایت قریبی ساتھی تھا،میں عمران خان کے تمام سیاسی اور ذاتی معاملات کو بھی دیکھتاتھا۔
عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتےتھے،عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتےکہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ،بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
انھوں نے عدالت کو بتایا کہ 13 دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہاکہ یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے،عمران خان نے مجھے کہاکہ نکاح کے انتظامات کرو۔
بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا ریحام خان کو طلاق دینا ہی تمہارے لیے بہتر ہے،
ریحام خان ملک میں موجود نہیں تھیں لیکن بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دےدی۔
ریحام خان کو ای میل پر عمران خان نے طلاق دی،عمران خان کی بات پر میں نے حیرانگی کا اظہار کیااور کہاکہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
عون چوہدری نے کہا میرےسوال کرنے پر عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی طلاق ہوگئی ہے،میں نے عمران خان کا یقین کیااور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر لاہور روانہ ہوگیا۔
یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا،عون چوہدری نے بتایا کہ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں،بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کا دورانیہ مکمل نہ ہونے کا علم تھا۔
بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کی بات میڈیا پر بھی آگئی تھی،عمران خان نے مجھے بلا کر بتایاکہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا،نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا استفسار کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہاکہ طلاق نامہ دےدیاجائےگا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے بعد معلوم ہواکہ پہلے نکاح کے وقت عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا۔
عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا،عمران خان نے پیشگوئی کے زیر اثر پہلا نکاح کیا،میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا استفسار کیا۔
مجھے عمران خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو حکم ملاتھا کہ سال 2018 کے پہلے دن نکاح ہوگا،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہاکہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو میں وزیراعظم بں جاؤں گا۔
بیان میں عون چوہدری نے کہاعمران خان نے مجھے کہا18 فروری کو ہی میرے دوبارہ بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کرنے کے انتظامات کرو،عدت کا دورانیہ 18 اور 14 فروری 2018 کے درمیان مکمل ہوتاتھا۔
ون چوہدری کا بیان سول جج نصرمِن اللہ بلوچ کی عدالت میں قلمبند ہوگیا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی کیس 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
عون چوہدری کی بشریٰ بی بی نکاح سے متعلق بطور گواہ درخواست منظور
اسلام آباد: اس سے قبل مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور کی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کے خلاف کیس میں عون چوہدری کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید پہلے ہی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ عدت کے دوران نکاح کے اس کیس میں عون چوہدری بطور گواہ پیش ہوں گے۔
کیس کی گزشتہ سماعت پر وکیل راجا رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عون چوہدری بہت اہم گواہ ہے، عدالت بیان قلمبند کرنے کے لیے طلب کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔
Comments are closed.