حکومت اورتحریک انصاف نے بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:حکومت اورتحریک انصاف نے بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیرتارڑ کا پی ٹی آئی راہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ہے۔جس میں بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکمران جماعتوں کیاندرالیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غورہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پرغور ہوگا۔

یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلیمیں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سیاراکین پارلیمنٹ کیاعزاز میں ظہرانیکا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Comments are closed.