وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔، وزیر اعظم نے چین کی پرامن ترقی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے مثبت کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کے اس اعلیٰ عہدے کے لیے حالیہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی، وزیر اعظم نے چین کی پرامن ترقی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے مثبت کوششوں کو سراہا۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم نے چین کے بنیادی مسائل بشمول "ون چائنا” پالیسی سمیت دیگر پر غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع پر چین کے اصولی موقف پر مشکور ہیں ، بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہے گا ، چینی ہم منصب نے پاکستان کی قومی ترقی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.