بجلی صارفین کے لیے بری خبر، 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

46 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: صارفین کے لیے 1 روپے  17 پیسے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔۔

سی پی پی اےنے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا۔ درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فیصد، کوئلے سے 15.26 فیصد، فرنس آئل سے 0.46 فیصد، مقامی گیس سے 12.66 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فیصد، جوہری ایندھن سے 22.90 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کرچکی ہے ، جس کے مطابق کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 4روپے 49پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی نیپرا میں 3مئی کو ہو گی۔

Comments are closed.