عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

45 / 100

فائل:فوٹو

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکاکہنا ہے کہ سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں ہی میں ہونی چاہئیں عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ کوشش کی جا رہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے۔ آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے۔ سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کے درمیان سنگین گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں ہی میں ہونی چاہئیں۔ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

وفاقی وز نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ادارے اور پارلیمان آمنے سامنے آ جائیں۔ کوشش کی جا رہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔

اعظم نذیر تار نے مزید کہا کہ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے ملک و قوم کا نقصان ہوا۔

Comments are closed.