تحریک انصاف کا کل سے پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں باقاعدہ الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے کل سے پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں باقاعدہ الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر کاکہناہے کہ یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی۔ یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کی خدشات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی، سابق وزیر اعظم نے عید کے پہلے روز ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مجوزہ ریویو کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چودھری سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

Comments are closed.