اوکاڑہ نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق

46 / 100

فائل:فوٹو

اوکاڑہ: اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش  آیا، جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر ایک بس نے کار سوار فیملی کو کچل دیا۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق  اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے کار سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میںساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ، جن کا تعلق لاہور چونگی امرسدھو سے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں نوید، مزمل اور شمیم بھی قریبی عزیز ہیں۔

ڈی پی او منصور امان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

Comments are closed.