بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت کادورہ کریں گے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے۔کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔
دفترخارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی بھارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ کمٹمنٹ اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت پاکستان کی خطے کے لیے ترجیحات کا عکاس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے دورے میں ایس سی او شیڈول کے مطابق ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔
FM @BBhuttoZardari will lead 🇵🇰delegation to SCO-CFM meeting being held on 4-5 May 2023 in Goa,India. FM’s participation in Meeting reflects 🇵🇰’s continued commitment to SCO Charter & processes & the importance that Pakistan accords to the region in its foreign policy priorities.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 20, 2023
دفترخارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔
Comments are closed.