وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کر دیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کر دیا۔
وزیراعظم آ فس کے مطابق کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے تناظر میں جاری کی جا رہی ہے، موبائل ایپ آئین پاکستان سے روشناس کروانے اور سمجھنے میں مدد کرے گی۔
ایپ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ہے۔
کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے تناظر میں جاری کی جا رہی ہے.کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت پاکستان کے عوام کو آئینِ پاکستان سے روشناس کروانے اور اسے سمجھنے میں ہر شہری کی مدد کرے گی۔
وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت آئین پاکستان تک ہر خاص و عام کی رسائی اور اسکی تعلیم عام کرنے کا یہ تاریخی اقدام ہے ۔
Comments are closed.