مرحوم وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: مرحوم وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔جاں بحق وفاقی وزیرمفتی عبدالشکور کی کارکو ٹکرمارنے والا ڈرائیور تیزرفتارڈرائیونگ کا عادی نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کوٹکر مارنے والا ڈرائیور تیز رفتار ڈرائیونگ کا عادی ہے۔ ملزم گل خان کے تیز رفتار ڈرائیونگ پر رواں سال 13 چالان ہوئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا پہلا چالان 13 جنوری اور آخری 10 اپریل کو ہوا تھا۔ ملزم نے آخری چالان کا جرمانہ 26 سو روپے بھی جمع نہیں کروایا تھا۔ ملزم گل خان انڈے سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کا ڈرائیور ہے۔ کمپنی کے مالک ڈاکٹر صادق ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی کو تیزرفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکورموقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed.