سعودی عرب اوریواے ای نے بھی روس سے سستا پٹرول خریدناشروع کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی عالمی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس سے سستا پٹرول خریدنے کا آغاز کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ سے قبل روس سے پٹرول نہ خریدنے والے ممالک صدر پوٹن کے رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کے اعلان کے بعد سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس سے سعودی عرب یومیہ ایک لاکھ بیرل اور متحدہ عرب امارات 60 ملین بیرل کی ریکارڈ خریداری کر رہا ہے۔

رپورٹ میں تجزیہ پیش کیا گیا کہ امریکی و مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خلیجی ممالک کی روس سے غیر متوقع پٹرول کی خریداری کا مطلب ہے کہ مشرق وسطی پر امریکا کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کی روس سے تیل، ایندھن کی خریداری یوکرین جنگ سے روس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لیے بنائی گئی مغربی اتحاد کی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Comments are closed.