ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عمران خان کی آ رہی ہیں،جج انسداد دہشت گردی

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عمران خان کی آ رہی ہیں۔

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے کیس میں عمران کی درخواست ضمانت  کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی، جس میں عمران خان کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ 6 اپریل کو ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ تو پھر 6 اپریل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بھی یہاں سماعت رکھ لیں؟۔

وران سماعت عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ بہت زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آگئی ہیں، ایک کے بعد ایک آرہی ہیں۔ ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عمران خان کی آرہی ہیں۔

بعد ازاں عمران خان کی درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت میں عدالت نے وقفہ کردیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.