حکومتی اتحاد کی 3 جماعتوں کا 3 رکنی بنچ پر اعتراض عائد کرنے کا فیصلہ

51 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: حکومتی اتحاد کی 3 جماعتوں کا 3 رکنی بنچ پر اعتراض عائد کرنے کا فیصلہ، انتخابات کیس میں موجودہ بینچ پر اعتراض عائد کیا جائے گا۔

 پنجاب کے پی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ سماعت میں حکومتی اتحاد کی تین بڑی جماعتوں نے موجودہ بینچ پر اعتراض عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں کے وکلا کل بینچ پر اعتراضات اٹھائیں گے، حکومتی اتحاد میں شامل تین بڑی جماعتیں چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کریں گی جب کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتخابات کیس کے بینچ سے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان پہلے ہی علیحدہ ہو چکے ہیں، جسٹس جمال خان مندو خیل نے فل کورٹ بنانے جانے کی صورت میں کیس سننے پر رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ بینچ پر مکمل اعتماد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ بینچ یا فل کورٹ کے مقدمہ سننے پر کوئی اعتراض نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

Comments are closed.