ن لیگ نے آئین پر حملے کا فیصلہ کرلیا، 1997ء کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،شاہ محمود قریشی

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ ن لیگ کی قیادت نے آئین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا، یہ ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو سرکار کی زبان بولے جو آئین بھٹو نے بنایا زرداریوں نے اسے تباہ کر دیا۔

کراچی میں دیگر رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کل ججز پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جب کہ بھٹو کے نواسے نے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کو ملتوی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے آئین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا، یہ ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو سرکار کی زبان بولے جو آئین بھٹو نے بنایا زرداریوں نے اسے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی، آئین کہتا ہے نوے روز میں انتخابات ہونے ہیں اور ا?ئین میں یہ بھی ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیر آپ سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کرسکتے لیکن آج 1997ء کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے ایک طرف کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، وکلا نے بھی اعلان کیا ہے اگر آئین شکنی کی گئی تو وہ باہر نکلیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی پٹیشن آئین کی تشریح ہے، ہم اپیل کررہے ہی وکلا سے، اوورسیز پاکستانیون سے، دانشوروں سے کہ سب مل کر فسطائیت کا مقابلہ کریں، وکلا سے گزارش ہے اپنا وزن آئین کے پلڑے میں ڈالیں۔

Comments are closed.