شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

45 / 100

فائل:فوٹو

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔

 فائرنگ کے دوران  سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،  تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ارشاد اللہ (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.