فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے،مریم اورنگزیب

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹنشن سے کے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی اج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا.فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں،قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا،مملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

Comments are closed.