مینار پاکستان جلسہ سے قبل کریک ڈاوٴن جاری، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار

5 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسے سے قبل  پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے کریک ڈاون کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں بھی ٹی آئی کارکنوں ،مرکزی رہنماوں اور عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین عامر کیانی، غلام سرور خان، راجہ بشارت، سٹی صدر میاں عمران حیات، سٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ  عثمان اور دیگر کی گرفتاری کے لیے رات گے چھاپے مارے گے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے تمام قائدین  گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکے ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری پولیس کریک ڈاون میں 33 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن کو بعد میں عدالتوں سے رہائی بھی مل چکی ہے۔

Comments are closed.