تحریک انصاف مینار پاکستان جلسہ، حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیاجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، راوی پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھرملک کے مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماوٴں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں متعدد سیاسی ورکرز کو گرفتار بھی کر لیا ہے دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments are closed.