وزیر اعظم کا مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے فوری فنڈز کے اجراء کا حکم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے فوری طور پر فنڈز کے اجراء کا حکم دے دیا مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔۔
بارہ ارب روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔ تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجراء کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔
مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے بلاک لیول تک آبادی، گھرانے، جیو ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمارکنندہ کے کام کی کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ کسی بھی صورت پہلے ممکن نہ تھی۔
Comments are closed.