شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا،اسلام آباد ہائی کورٹ
فائل:فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نےاپنے ریمارکس میں کہاہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا۔
ہائی کورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کیس میں ملزم آدم امین چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ ان سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار آدم امین کا نام کیوں ای سی ایل پر برقرار رکھا گیا ؟ نیب اور وفاقی حکومت سب کیساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔
نیب کے مقدمے میں نامزد ملزم آدم امین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Comments are closed.