لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چئیرمین نیب تعینات، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

52 / 100

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چئیرمین نیب تعینات، وزیر اعظم نے منظوری دیدی، وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں تھی.

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کی ارسال کردہ سمری کی کی منظوری دیتے ہوئے نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تقرری کی منظوری دی.

اس کے بعد وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی، وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے نام کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب لگانے کی سمری منظوری کرلی، ان کی تقرری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی.

واضح رہے چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے مداخلت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا تھا، جس کی منظوری کے وزیر اعظم نے موقف اپنایا تھا کہ آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے.

Comments are closed.