ملک میں رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 10 میں استحکام رہا،رپورٹ

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.30فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 41.07 فی صد رہی۔۔رواں ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 10 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42فی صد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 16 روپے47 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1705 روپے 51 پیسے رہی۔

ایک ہفتے کے دوران چینی ایک روپے 3 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔تازہ دودھ 1 روپے 49 پیسے ، دال مونگ 2 روپے 8 پیسے ،مٹن 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے کے دوران گھی ، دال ماش، دال مسور چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھِی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز 21 روپے 96 پیسے فی کلو سستے ہوا۔ انڈے 16 روپے فی درجن ، لہسن 18 روپے 48 پیسے فی کلو سستاہوا،حالیہ ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.