وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ کے روانہ ہو گئے
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ کے روانہ ہو گئے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا 16-17 فروری 2023 کو ترکیہ کا دورہ شیڈول ہے.
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوگیترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورہ ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیراعظم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیر اعظم جاری امدادی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔
Natural disasters as the earthquake in Türkiye & Syria are beyond the capacity of any single government to handle. No country, howsoever resourceful, can deal with devastation of this magnitude. It is time the world came forward & extended support to the suffering humanity. https://t.co/L1PA8NoSY4
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 16, 2023
وزیراعظم جنوبی ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے ،وزیراعظم علاقے میں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ زلزلے سے بچ جانے والوں سے بھی بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نے 6 فروری کو صدر اردگان سے بات کی تھی اور انہیں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے انھیں بتایا تھا کہ ترک بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک ہر آزمائش اور مصیبت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
Comments are closed.