منی بجٹ کے بعد رات گئے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرول22 روپے مہنگا کردیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: منی بجٹ کے بعد رات گئے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرول22 روپے مہنگا کردیا گیاجس پر رات 12 بجے سے عمل درآمد بھی ہونا شروع ہوچکا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر کردیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔
نوٹی فکیشن کی گئی وضاحت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔
Comments are closed.