منی بجٹ کا بوجھ عوام پہ آگیا، پہلے کہا تھا چوروں سے ملک نہیں سنبھالا جائیگا، عمران خان

52 / 100

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے منی بجٹ کا بوجھ عوام پہ آگیا، پہلے کہا تھا چوروں سے ملک نہیں سنبھالا جائیگا، عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی اس سےصرف غریب پسیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک پر قوم سے خطاب میں کہا کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھےگا، جب سے ہماری حکومت ہٹائی گئی تب سے کہہ رہا ہوں الیکشن کرائے جائیں. 

انھوں نے کہا کہ الیکشن کےعلاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں نے کہا تھا اس حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جائے گا، میں نے کہا تھا چوروں کا پلندہ ملک نہیں سنبھال سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو رہا ہے وہ ہونا ہی تھا، پاکستان تیزی کے ساتھ دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک آج سری لنکا کی سٹیج پر پہنچ گیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملک ٹھیک نہیں ہو گا کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مزید مہنگائی ہو گی، تنخواہ دار طبقے کا برا حال ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم والے 4 روپے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر مہنگائی مارچ کرتے تھے، کانپیں ٹانگنے والا، مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی مارچ کیے، مریم نواز کا مہنگائی مارچ کہیں راستے میں رہ گیا تھا. 

عمران خان نے کہا ہمارے دور میں آٹا 60 اور آج 135 روپے کلو ہو گیا، گھی 335 روپے سے آج 700 روپے کلو ہو گیا ہے، آج دالیں 250 سے 400 روپے کلو تک ہو گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، یوریا ہمارے دور میں 1650 اور آج 3 ہزار تک پہنچ گیا، ہمارے دور میں سریا کی قیمت 2 لاکھ ٹن آج 3 لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گیا.. 

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا سریا کی قیمت بڑھنے سے شوکت خانم ہسپتال کی لاگت بھی بڑھے گی، سیمنٹ، سریا کی قیمتیں بڑھنے سے گھروں کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت آگئی ہے، ادویات کی قلت سے ہسپتال متاثر ہو رہے ہیں، منی بجٹ کے بعد بجلی، گیس کے بلوں میں اضافہ ہو گا، سیلز ٹیکس بڑھانے سے ہر چیز مہنگی ہو گی. 

کہا یوریا کیلئے گیس کی قیمت 70 فیصد بڑھا دی گئی ہے، بجلی پر بھی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، منی بجٹ کے بعد مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آج ملک میں مہنگائی 70 سال کی تاریخ سے زیادہ ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 12 اور آج 30 فیصد تک ہے، غریب مہنگائی میں پسیں گے. 

انھوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے فیکڑیاں بند ہو رہی ہے، فیصل آباد میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ایک طرف مہنگائی، دوسری طرف بے روزگاری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس حکومت نے این آراو لینے کیلئے اپنا وقت گزارا، 1100 ارب کے کرپشن کیسز معاف کرائے گئے، موجودہ حکومت میں 90 روپے قدر نیچے گری ہے، قوم کی دولت میں کمی، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.