ضمنی بجٹ بل پر سینیٹ میں ہنگامہ ، شورشرابے میں بل پیش کردیا گیا

54 / 100

 اسلام آباد: ضمنی بجٹ بل پر سینیٹ میں ہنگامہ ، شورشرابے میں بل پیش کردیا گیا حکومت کی جانب سے پہلے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا بعد میں سینیٹ میں لایا گیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بجٹ دستاویزات پیش کرنے کے دوران سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے ضمنی بجٹ کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے مسودہ کی کاپیاں پھاڑ دیں اس دوران  اپوزیشن کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

اپوزیشن اراکین نے فنانس بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابے کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن اراکین سے بجٹ پر سفارشات مانگ لیں۔

 فنانس بل پر مزید کچھ کہنے کی بجائے سفارشات کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جس کے بعد سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا

اس سے قبل وزیر خزانہ نے بجٹ دستاویز پیش کیں، اس دوران اسحاق ڈار کنفیوژن کا شکار ہوئے، وہ فنانس بل پیش کرنے کی بجائے معطل تحریک پڑھتے رہے۔

Comments are closed.